17 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زلزلہ سے 35 افراد ہلاک

ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 35 اور زخمیوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس زلزلے میں ایران میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 35 اور زخمیوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس  زلزلے میں ایران میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں امداد رسانی کے کام میں مشغول ہیں۔ پاکستانی بلوچستان میں پاکستانی فوج امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز ایران کے جنوب مشرقی میں خاش اور سراوان کا علاقہ تھا۔زلزلہ ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام تین بج کر چودہ منٹ پر آیا اور یہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے مشرق وسطیٰ اور پاکستان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔پاکستان میں صوبہ بلوچستان کا سرحدی علاقہ زلزلے سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

.....

/169